• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154509

    عنوان: کیا کوئی عورت کھلی جگہ یعنی گھر سے باہر یا سفر کے دوران بس یا ٹرین میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: کیا کوئی عورت کھلی جگہ یعنی گھر سے باہر یا سفر کے دوران بس یا ٹرین میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ ہم لوگ ایک دفعہ گھومنے کے لیے گئے تھے تو ظہر کا وقت ہو گیا، ہم تینوں بھائیوں نے وہیں جنگل کی چٹان میں جماعت کر کے نماز ادا کی، میری امی نے بھی وہیں بہتی ندی سے وضو کر کے دوسرے کنارے چٹان میں نماز پڑھ لی، اس وقت وہاں دوسرے لوگ بھی گھومنے آئے ہوئے تھے جن میں اکثر لوگ مسلم ہی تھے، کیا میری امی کی نماز ادا ہوئی؟ یا عورتوں کو کھلے میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 154509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1495-1441/H=1/1439

    سفر میں اس طرح کھلی جگہ میں نماز والدہ نے اداء کر لی تو کچھ حرج نہیں نماز درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند