• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153942

    عنوان: کنڈوم کا استعمال کیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ جب میں اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہوں تو کنڈوم کا استعمال کرتا ہوں۔ کنڈوم کا استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میری بیوی کو ڈاکٹر نے حمل ٹہرنے سے منع کیا ہے کیونکہ تین بار حمل خراب ہو گیا پورا وقت ہونے پر اب ڈاکٹر نے منع کر دیا ہے کہ حمل نہ ٹہرے۔ اس لیے میں اس سے بچنے کے لیے کنڈوم استعمال کرتا ہوں۔ آپ مجھے بتائیں کہ ایسا کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور کب تک؟ شکریہ

    جواب نمبر: 153942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1291-1201/sd=12/1438

    بیوی کی بیماری کی وجہ سے کنڈوم استعمال کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے ، جب تک عذر ہو ، آپ استعمال کرسکتے ہیں، بلا عذر کنڈوم کا استعمال اچھا نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند