• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153827

    عنوان: میری بیوی کو ہمیشہ منی نکلتی رہتی ہے، تو کیا رات میں اگر وہ نکل جائے تو کیا غسل کرنا واجب ہوگا؟

    سوال: میری بیوی کو ہمیشہ منی نکلتی رہتی ہے، تو کیا رات میں اگر وہ نکل جائے تو کیا غسل کرنا واجب ہوگا؟

    جواب نمبر: 153827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1333-1316/M=11/1438

    منی گاڑھی ہوتی ہے وہ شہوت کے ساتھ نکلتی ہے اس کے نکلنے کے بعد شہوت ختم ہوجاتی ہے اور جسم میں فتور آجاتا ہے یہ عامة ہم بستری کے وقت نکلتی ہے یا خواب میں احتلام کی صورت میں۔ اور ایک چیز ہوتی ہے مذی وہ پتلی ہوتی ہے اس کے نکلنے سے شہوت ختم نہیں ہوتی بلکہ شہوت بڑھ جاتی ہے یہ ہم بستری سے پہلے نکلتی ہے اور ایک سفید رطوبت، عورت کو لیکوریا کی بیماری کی جہ سے ہروقت نکلتی رہتی ہے، اخیر کی یہ دو چیزیں ناقض صرف وضو کے لیے ہیں، ناقض غسل نہیں اور پہلی چیز (یعنی منی) یہ ناقض غسل ہے، آپ صورت حال کو منطبق کرلیں یا وضاحت کے ساتھ سوال لکھ کر بھیجیں تو آپ کی بیوی کے متعلق حکم شرعی تحریر کردیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند