• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153692

    عنوان: عنوان: آئی وی ایف (IVF) کے ذریعہ حمل ٹھہرنا

    سوال: میرے چچا کے لڑکے کا نکاح میری سالی سے تقریباً چار پانچ سال قبل ہوا تھا اور وہ دونوں ایک ساتھ امریکہ میں تقریباً تین سال سے رہ رہے ہیں۔ دونوں کو اللہ نے اولاد کی نعمت سے محروم رکھا ہے۔ انڈیا اور امریکہ میں کافی علاج کے بعد بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ اب جس ڈاکٹر سے امریکہ میں علاج چل رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر فائدہ نہیں ہوا تو آپ آئی وی ایف (IVF) سے حاملہ ہو سکتی ہیں، کیا یہ طریقہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 153692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1285-1195/B=11/1438

    آئی، وی، ایف، کا طریقہ بے حیائی کا طریقہ ہے اور ناجائز ہے، لیکن اگر یہ ناجائز طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے شوہر کا مادہ منویہ لے کر مشین کے ذریعہ اس میں حرارت پیدا کرکے بیوی کی شرمگاہ میں ڈالا اوراس سے حمل ٹھہرا اور بچہ پیدا ہوا تو وہ بچہ شرعاً اسی شوہر کا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند