• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153631

    عنوان: عرب میں عورتوں کا ختنہ ہوتا تھا اس کے کیا اسباب تھے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عرب میں عوتوں کا ختنہ ہوتا تھا اس کے کیا اسباب تھے ؟نیزموجودہ دورمیں اب عرب میں عورتوں کا ختنہ ہوتا ہے یا نہیں جو بھی صورت ہو محقق ومدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 153631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1289-1209/sn=12/1438

    کتب فقہ میں یہ تصریح کی گئی ہے کہ ”ختنہ“ کے بعد عورت کے ساتھ ہمبستری کا لطف بڑھ جاتا ہے؛ اس لیے عورت کے ختنے کو شرعاً پسند کیا گیا؛ البتہ اکثر علماء نے اسے سنت نہیں قرار دیا، موجودہ عرب کے اندر اس کا رواج ہے یا نہیں؟ یہ بات آپ وہاں کے لوگوں سے معلوم کریں، ہمیں اس کی کوئی تحقیق نہیں ہے۔ وختان المرأة لیس بسنة؛ بل مکرمة للرجال وقیل سنة (درمختار) وقال الشامي: قولہ ”بل مکرمة للرجال“؛ لأنہ ألذ في الجماع (درمختار مع الشامي: ۱۰/ ۴۸۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند