• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 152000

    عنوان: دوران حیض دعا پڑھنا

    سوال: کیا عورتیں دوران حیض مسنون دعائیں یاد کر سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 152000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1008-976/N=9/1438

    جی ہاں! عورتیں حالت حیض میں مسنون دعائیں یاد کرسکتی ہیں اور پڑھ بھی سکتی ہیں۔

    ولا بأس لحائض …بقراء ة أدعیة ومسھا وحملھا وذکر اللہ تعالی وتسبیح وزیارة قبور الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الحیض، ۱: ۴۸۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند