• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 151770

    عنوان: بیوی جب ناپاکی یعنی حیض کی حالت میں ہو تو شوہر اپنی خواہش کو کیسے پورا کرے؟

    سوال: بیوی جب ناپاکی یعنی حیض (ماہواری) کی حالت میں ہو تو اپنی خواہش کو کیسے پورا کرے؟ کیا اس کے ہاتھ سے منی نکلوانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 151770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1120-1111/M=10/1438

    بیوی جب حالت حیض میں ہو تو اس سے ہمبستری حرام وناجائز ہے شوہر کو ان ایام میں اپنے نفس پر قابو رکھنا چاہیے، ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے کے حصہٴ بدن سے بلاحائل استمتاع جائز ہے، بیوی کے ہاتھ سے استخراج منی کی بھی گنجائش ہے؛ لیکن اس سے بچنا اچھا ہے۔ ویجوز أن یستمنی بید زوجتہ وخادمتہ وسیذکر الشارح في الحدود عن الجوہرة أنہ یکرہ ولعل المراد بہ کراہیة التنزیہیة (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند