• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149042

    عنوان: اگر کوئی عورت حیض کی حالت میں عمدا یا سہوا شوہر کے ساتھ جماع کرے تو اس کے غسل و کفارے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر کوئی عورت حیض کی حالت میں عمدا یا سہوا شوہر کے ساتھ جماع کرے تو اس کے غسل و کفارے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 149042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 697-677/M=6/1438

    حالت حیض میں جماع کرنا حرام و ناجائز ہے، اگر زوجین کی رضامندی سے اس گناہ کا راتکاب ہوا ہے تو دونوں گنہگار ہوئے، دونوں استغفار رکریں اور اگر ابتداء حیض کا واقعہ ہوتو ایک دینار اور اخیر حیض کا ہو تونصف دینار یا اس کی قمیت صدقہ کردینا بہتر ہے اور بیوی جب حیض سے پاک ہو جائے تب غسل لازم ہے اور شوہر کو نماز سے پہلے غسل جنابت کرلینا ضروری ہے تاکہ نماز طہارت کے ساتھ ادا کرسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند