• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 146379

    عنوان: كمزوری كے اندیشے سے بچہ دانی بند کروانا؟

    سوال: اگر زوجہ کے تین آپریشن ولادت کیلئے ہو چکے ہوں اور چوتھے آپریشن میں ڈاکٹر بچہ دانی بند کروانے کا مشورہ دے کہ مزید زچگی زوجہ کیلئے مناسب نہیں ہے تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 146379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 193-314/B=4/1438

    صورت مذکورہ میں اگر چوتھے آپریشن میں عورت کی جان کا خطرہ ہے یا دائمی مریض اور انتہائی کمزور ہوجانے کا غالب گمان ہے تو ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل کرنے کے بجائے مانع حمل تدبیر ۳-۴سال تک اختیار کریں، بچہ دانی بند نہ کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند