• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 145985

    عنوان: مصلحتا مجامعت سے گریز کرنا؟

    سوال: زید کی شادی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں،اس دوران زید نے مجامعت کی اتنی کثرت کی کہ اس کی صحت خراب ہو گئی ہے ، اب زید بطور علاج 1 یا 2 مہینے کے لئے مجامعت سے پرہیز کرنا چاہتا ہے ، اس دوران اگر زید کی بیوی صراحتا یا دلالتا مجامعت کا تقاضا کرے ،اور زید انکار کرے تو کیا زید کے لیے اس کی شرعا گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 145985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 075-049/Sd=2/1438

     جی ہاں! زید کے لیے اس کی گنجائش ہے۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۵۹۴، ط: دار احیاء التراث العربي، بیروت، بدائع الصنائع: ۲/۳۳۱، ط: المکتبة العلمیة، بیروت ،فتح القدیر: ۳/۳۰۲،ط:ط: دار احیاء التراث العربي )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند