• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 145968

    عنوان: غسل فرض کے بعد وہی کپڑے دوبارہ پہن کر نماز پڑھنا؟

    سوال: (۱) کیا عورت مرد کی شیور مشین یا کوئی اور لوہے کی چیز جیسے قینچی یا چھری وغیرہ ویکس کے طورپر استعمال کر سکتی ہے ؟ (۲) تخلیہ کے دوران جو کپڑے پہنے ہوئے ہوں اور وہ نجاست سے پاک بھی ہوں تو غسل کے بعد وہ دوبارہ پہن کے نماز وغیرہ پڑھی جا سکتی ہے ؟ (۳) عورت اگر خواب میں ڈ سچارج ہو تو کیا غسل واجب ہے ؟ اگر خالی خواب دیکھے تو کیا پھر بھی غسل ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 145968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 418-417/Sn=5/1438

    (۱) کرسکتی ہے، گنجائش ہے؛ لیکن عورت کے لیے بہتر ہے کہ موئے زیر ناف چٹکی یا چمٹی سے دور کرے مشین وغیرہ استعمال نہ کرے (بہشتی گوہر) یا پھر بال صفا صابون وغیرہ سے دور کرے۔

    (۲) جی ہاں! پڑھی جاسکتی ہے۔

    (۳) اگر صرف خواب دیکھے اور خروج منی نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند