• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 145743

    عنوان: عورت كا بناوٴ سنگھار کرکے شادی میں شركت كرنا؟

    سوال: ایک عورت کے لیے کیا یہ جائز ہے کہ وہ میک اَپ (بناوٴ سنگھار) کرکے کسی پروگرام یا شادی وغیرہ میں جا سکتی ہے جب کہ وہاں بے پردگی کا اندیشہ ہو او شوہر کی اجازت بھی نہ ہو، تو کیا وہ ایسا کرے توگنہگار ہوگی؟ عورت کو کس کے لیے زیب و زینت اور بناوٴ سنگھار کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 145743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 099-096/H=2/1438

    (۱) اگر بناوٴ سنگھار کرکے شادی وغیرہ کے پروگرام میں بغیر اجازتِ شوہر جائے گی تو سخت گناہ گار ہوگی ایسی حالت بنا کر گھر سے نکلنے پر شدید وعیدیں حدیث شریف میں وارد ہوئی ہیں خواہ شوہر اجازت دیدے تب بھی میک اَپ کرکے بے پردہ یا مردوں پر مشتمل تقریبات میں جانا حرام ہے اور شوہر اجازت دے گا تو وہ بھی گناہ گار ہوگا۔

    (۲) عورت کو اپنے گھر میں شوہر کے سامنے بناوٴ سنگھار کرکے رہنے کاحکم شریعتِ مطہرہ میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند