عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 9419
کیا مسجد کی عمارت اور متعلقات میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ برائے کرم اس بارے میں فتوی بھیجیں۔
کیا مسجد کی عمارت اور متعلقات میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ برائے کرم اس بارے میں فتوی بھیجیں۔
جواب نمبر: 941901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1248=1248/م
جو حصہ مسجد شرعی کے حدود میں داخل ہے، اس میں کاروبار کی اجازت نہیں، البتہ حدود مسجد کے علاوہ اگر مسجد کی زمین دوکان وغیرہ بھی ہے تو اس کو کرایہ پر لینے اور اس میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری
شادی بہت قریب ہے، میں درج ذیل چیزیں جاننا چاہتی ہوں۔ کیا یہ بات سچ ہے کہ غیر
مسلم مسجد میں نہیں جاسکتے ہیں؟ نکاح کے وقت کیا حکم ہے؟ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں
نے کہیں پڑھا ہے کہ نہیں جاسکتے ہیں لیکن میرے والد صاحب کہتے ہیں کہ جاسکتے ہیں۔
مجھے دلیل کی ضرورت ہے۔ برائے کرم میرے لیے، میرے ہونے والے شوہر کے لیے اور ہماری
دنیا وآخرت اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے دعا کریں۔
مدرسہ کےلیے زیروکس مشین خریدنا بہتر ہے یا بازار سے فوٹو کاپی کرانا؟
2776 مناظردریافت طلب امر یہ ہے کہ : ہمارے یہاں اطراف میں بہت سے گاوٴں قصبے نرمدا ندی پر بن رہے ?باندھ? کی وجہ سے ڈوب کے دائرے میں آرہے ہیں ،انمیں بہت سے گاوٴوں میں مساجد بھی ڈوبینگی ،اور قبرستان وغیرہ بھی۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ : (۱) سرکار معاوضہ کے طور پر جس طرح نقد رقم اور جائداد ،زمینوں اور مکانات کے مالکان کو دیتی ہے؛اسی طرح مساجد کے عوض میں زمین اور اسکی لاگت کے بقدر نقدی بھی دے رہی ہے ؛ آیا یہ مسجد کا معاوضہ لیناجائز ہے؟ (۲) مسجد کے عوض میں سرکار نے جو زمین دی ہے اسکو کسی ضرورت و مصلحت سے بدلا جا سکتاہے؟ (۳) ایسی ہی ایک بستی میں قبرستان ڈوبنے والی اراضی میں شامل ہے ، اسکے آدھے حصہ میں قبریں ہیں اور آدھا حصہ خالی ہے ، اسی قبرستان میں تقریباً 4فٹ نیچے بالو ریت کا خزانہ شروع ہوتا ہے اس کے اطراف کے پورے علاقے میں ریت کی کھُدائی چل رہی ہے ؛جو بہر حال قبرستان کے جوانبِ اربعہ پر اثر انداز ہوگی، اور قبرستان کا خاصہ حصہ بغیر چھیڑچھاڑکے بھی کٹ جائیگا۔ اس ریت کی قیمت کا تخمینہ ۲۵/ لاکھ سے زائد ہے ۔جو مستقبل میں اہل اسلام کی ضروریات میں مستعمل ہو سکتا ہے? (الف)کیا اس ریت کو کھُدوا کر بیچنا جائز ہے ؟ (ب) بصورت جواز اسکی رقم کے مصارف کیا ہونگے؟ (ج) بصورت جواز اگر یہاں سے کچھ ہڈیاں وغیرہ نکلتی ہیں تو انہیں کہاں دفن کیا جائے ؛جبکہ ابھی دوسرا کوئی مستقل قبرستان اَلاٹ نہیں ہواہے۔ (۴) مسجد کے مکان میں ایک کرائے دار سے کچھ کرایہ بڑھانے کو کہا گیا ، نہ ماننے پر خالی کرنے کو کہہ دیا گیا، اس کرایہ دار نے ذمہ داران پر کیس دائر کردیا? (۱لف)اس کیس کی پیروی میں کیا سود کی رقم کرچ کی جا سکتی ہے ؟ (ب) کیا مسجد کے چندے کی رقم اس میں صرف کی جا سکتی ہے ؛ جبکہ اس مکان کی آمدنی امور مسجد ہی میں صرف ہوتی تھی۔
2156 مناظرمسجد اور مدرسہ کی زمین کس کے نام ہونی چاہیے؟