• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9092

    عنوان:

    کیا مسجد کی تعمیر یا توسیع میں غیر قانونی جگہ (حکومت سے منظوری لیے بغیر) استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا مسجد کے ایسے حصے میں نماز ادا ہوگی؟

    سوال:

    کیا مسجد کی تعمیر یا توسیع میں غیر قانونی جگہ (حکومت سے منظوری لیے بغیر) استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا مسجد کے ایسے حصے میں نماز ادا ہوگی؟

    جواب نمبر: 9092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1537=1286/ل

    مسجد کے ایسے حصے میں نماز ادا ہوجائے گی، البتہ غیر قانونی جگہ کو حکومت سے منظوری لیے بغیر مسجد میں شامل کرنا جائز نہیں، وہ جگہ مسجد شرعی نہیں کہلائے گی، اس لیے اس جگہ کو مسجد میں شامل کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ سرکار سے کسی طرح اجازت حاصل کی جائے خواہ قیمتاً ہی سہی، سرکار سے اجازت لیے بغیر اس جگہ کو مسجد میں شامل نہ کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند