• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 7585

    عنوان:

    میں تبلیغی جماعت میں جاتا ہوں تو ساتھ میں موبائل فون لے کر جاتا ہوں اورموبائل چارج کرنے کی ضرورت پڑے تو مسجد میں چارج کرتے ہیں۔ تو کیا میں موبائل مسجد میں چارج کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    میں تبلیغی جماعت میں جاتا ہوں تو ساتھ میں موبائل فون لے کر جاتا ہوں اورموبائل چارج کرنے کی ضرورت پڑے تو مسجد میں چارج کرتے ہیں۔ تو کیا میں موبائل مسجد میں چارج کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 7585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1566=1484/ د

    مسجد کی بجلی سے چارج کرنا درست نہیں ہے، ضرورت سخت درپیش ہو تو ذمہ دار مسجد کو بتلاکر کچھ پیسے اس کے عوض مسجد میں داخل کردیں،پھر چارج کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند