• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69734

    عنوان: مسجد شرعی میں نیچے سے اوپر تک وضوخانہ، کچن اور مصالحِ مسجد کے خلاف کوئی چیز بنانا جائز نہیں ہے

    سوال: تین منزلہ مسجد ہے، گراؤنڈ فلور میں وضو خانہ ہے اور گراؤنڈ فلور میں دو چھتی ہے،اور دو چھتی میں کمیٹی کے ممبران نے کچن بنایاہے اور کچن میں وضو خان ہے اور مسجد کی کچھ جگہ ہے تو کیا حدیث کے مطابق یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 69734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1076-1023/Sd=1/1438

    مسجد تحت الثری سے آسمان تک مسجد ہی ہوتی ہے ، مسجد شرعی میں نیچے سے اوپر تک وضوخانہ، کچن اور مصالحِ مسجد کے خلاف کوئی چیز بنانا جائز نہیں ہے ، صورتِ مسئولہ میں مسجد کا نقشہ واضح نہیں ہوپارہا ہے ، مسجد کی پہلی منزل میں وضوخانہ کیا مسجد شرعی کے حصہ میں بنایا گیا ہے ؟دوچھتی میں کچن کیوں بنایا گیا ہے ؟ وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند