• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69106

    عنوان: ہسپتال کا جنریٹر مسجد کی جگہ میں رکھا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمارے یہاں ۱ سپتال ہے ، کسی نے ایک جنریٹر دیا ہے لیکن اسپتال میں اس کو رکھنے کی جگہ نہیں ہے نیز بالکل قریب ہی میں ایک مسجد ہے وہاں جگہ بھی ہے تو کیا اس جنریٹر کو مسجد کی جگہ میں رکھ سکتے ہیں؟اور فائدہ اس جنریٹر سے دونوں اٹھا سکتے ہیں ۔ نوٹ۔مسجد اور اسپتال ایک ہی سماج کی ہے البتہ ذمہ دار حضرات الگ الگ ہے ۔ برائے مہربانی جلد جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 69106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 823-823/B=11/1437 اسپتال کے لیے دیا ہوا جنریٹر مسجد میں یا مسجد کی جگہ میں رکھنا جائز نہیں، نہ ہی اس جنریٹر سے مسجد کو نفع اٹھانا جائز ہے مسجد اور اس کی جگہ اللہ کے لئے وقف ہوتی ہے مسجد کی جگہ سے اسپتال کو نفع اٹھانا جائز نہیں جس مقصد کے لیے مسجد کی زمین وقف ہے اسی مقصد میں استعمال ہوسکتی ہے۔ مراعاة غرض الواقفین واجبة ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند