• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 68762

    عنوان: شوری كی میعاد كتنی ہونی چاہیے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں کہ علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لیے کمیٹی ہونی چاہئے جو رجسٹرڈ ہو یا پھر شوریٰ ہو۔ اگر دونوں میں سے ایک ہوتو پھر اس کی میعاد (مدت) کتنی ہو؟ براہ کرم مدلل تحریر فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 68762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1130-1062/SN=12/1437 بہتر تو ”شوری“ ہی ہے؛ لیکن شرعاً اس کے لیے کوئی مدت متعین نہیں ہے، ارکانِ شوری باہمی مشورہ سے کوئی بھی مدت متعین کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند