• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6787

    عنوان:

    کیا مسجد کی عمارت میں اسلامی نقطہ نظر سے کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ اسلام میں نکاح کرنے کی سب سے بہتر جگہ کون سی ہے؟

    سوال:

    کیا مسجد کی عمارت میں اسلامی نقطہ نظر سے کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ اسلام میں نکاح کرنے کی سب سے بہتر جگہ کون سی ہے؟

    جواب نمبر: 6787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 679=679/ م

     

    (۱) مسجد کی عمارت سے مراد اگر مسجد شرعی کی حدود ہیں، تو حدودِ مسجد میں کاروبار کی اجازت نہیں، ممنوع ہے۔ حدیث میں ہے: إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہی عن الشراء والبیع في المسجد (ابوداوٴد شریف)

    (۲) نکاح کے لیے سب سے بہتر جگہ مسجد ہے: فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ?مباشرة عقد النکاح في المساجد مستحب? (عالمگیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند