• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6719

    عنوان:

    ایک زیر تعمیر مسجد ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایسے پتھر جن پر قرآن کریم کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی ہیں ان کامسجد میں لگانا جائز ہے؟

    سوال:

    ایک زیر تعمیر مسجد ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایسے پتھر جن پر قرآن کریم کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی ہیں ان کامسجد میں لگانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 6719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1226=1151/ د

    فقہائے کرام نے مسجد کی دیوار پر آیاتِ قرآنی لکھنے سے منع فرمایا ہے کہ اس کے ذرات یا ٹکڑے گر کر پامال ہوں گے، جس سے آیاتِ قرآنی کی بے حرمتی ہوگی، اس لیے مکروہ ہے۔ مذکور فی السوال پتھر میں اگر اس طرح کی بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو تو برکت کے لیے لگانے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند