• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 4745

    عنوان:

    کیا اسلام میں مسجد سجانا جائز ہے ؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا اسلام میں مسجد سجانا جائز ہے ؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 4745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 447=447/ م

     

    اگر کوئی ذاتی روپئے سے مسجد کی تزئین و سجاوٹ کرتا ہے تو مضائقہ نہیں، اجازت ہے۔ البتہ مسجد کے پیسے سے سجانا پسندیدہ نہیں کما في الہندیة : لا بأس بہ إذا فعلہ من مال نفسہ ولا یستحسن من مال الوقف۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند