• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 3605

    عنوان:

    اگر مکتب صحن مسجد میں (حدود مسجد سے باہر) چلتا ہو تو کیاہم بچوں سے تعلیم قرآن کی فیس لے کر اس سے اساتذہ کی تنخواہ دے سکتے ہیں؟ (۲) کیا ہم مسجد میں نماز کے دوران دو بچوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھ سکتے ہیں، کیوں کہ بظاہر اس سے بچوں کے شور و غل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 102/ ب= 106/ ب

    جی ہاں آپ بچوں کے سرپرستان سے فیس کی رقم لے کر اساتذہٴ کرام کی تنخواہ ادا کرسکتے ہیں۔

    (۲) ان بچوں کی صف میں ان بچوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھیں، حکمت و نرمی ڈانٹ ڈپٹ کر سمجھاتے رہیں۔ ان شاء اللہ ان بچوں کے شور و غول پر قابو ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند