• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 2361

    عنوان:

    کیا مسجد میں رہتے ہوئے بال اور داڑھی میں کنگھی کرنا ناجائزہے؟

    سوال:

    کیا مسجد میں رہتے ہوئے بال اور داڑھی میں کنگھی کرنا ناجائزہے؟

    جواب نمبر: 2361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1042/ ج= 1042/ ج

     

    حدیث میں مسجد کو صاف ستھرا رکھنے کی تاکید وارید ہوئی ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے أمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ببناء المسجد في الدور، وأن ینَظّف ویطیّب (رواہ أبوداوٴد والترمذي وابن ماجة کذا في المشکوٰة: ص۶۹) مسجد میں کنگھی کرنے سے بال وغیرہ جھڑتے ہیں، جس سے مسجد کی تلویث ہوتی ہے اس لیے مسجد میں کنگھی کرنا کراہت سے خالی نہیں، البتہ اگر کوئی کپڑا وغیرہ بچھا کر ایسا کرے اور جو کچھ سر اور بالوں سے گرے اس کو باہر پھینک دے تو پھر چنداں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند