• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 1869

    عنوان:

    کیا مسجد کی موٹر سے مدرسہ میں پانی بھر سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا مسجد کی موٹر سے مدرسہ میں پانی بھر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 687/ ن= 683/ ن

     

    اگر وہ موٹر مسجد کے لیے وقف ہو تواس سے مدرسہ میں پانی بھرنا جائز نہیں ہے مراعاة غرض الواقفین واجبة (رد المحتار: ۶/۶۶۵، ط زکریا دیوبند) شرط الواقف کنص الشارع (۶/۶۴۹، ط زکریا دیوبند) اور اگر وہ مسجد کے لیے وقف نہ ہو بلکہ وہ چندہ کرکے خریدی گئی ہو اور موٹر کی بجلی کا بل بھی چندہ سے ادا کیا جاتا ہو اور چندہ دہندگان اس کی اجازت دیدیں تو پھر اس سے مدرسہ کا پانی بھرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند