• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175960

    عنوان: نئی مسجد بنائی گئی جس میں صرف 3 وقتوں كی نماز ہوتی ہے اس كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: گاؤں میں ایک نئی مسجد تعمیر کی گئی اور اس میں صرف ۳ وقتوں کی نماز ہوتی ہے بقیہ دو وقتوں میں مسجد میں تالا لگا ہوا ہوتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے جبکہ جماعت نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 175960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:396-325/sd=6/1441

    دو وقتوں میں مسجد میں جماعت کیوں نہیں ہوتی ہے؟ مسجد کو آباد رکھنا چاہیے اور مسجد کی آبادی یہ ہے ا سمیں پانچوں وقت کی نمازیں جماعت کے ساتھ اہتمام سے اداء کی جائیں ، بغیر کسی شرعی عذر کے مسجد میں جماعت قائم نہ کرنا اور مسجد کو خالی چھوڑکر گھر میں نماز پڑھنا سخت گناہ ہے، گاوٴں والوں کو چاہیے کہ بقیہ دو وقتوں میں بھی مسجد میں جماعت قائم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند