• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175521

    عنوان: وقف کی ہوئی زمین میں درخت وغیرہ کی تخصیص جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک آدمی نے مدرسہ کے لیے زمین وقف کی اور اس زمین میں آم وغیرہ کے کچھ درخت اور ایک پوکھری ہے جس کے بارے میں صاحب زمین کا کہنا ہے کہ یہ درخت اور پوکھری کی آمدنی ان کے لیے ہوگی جو مدرسہ کے ذمہ دار ہوں گے تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ صاحب زمین کی درخت اور پوکھری کی یہ تخصیص صحیح ہے یا نہیں اور ان کی آمدنی کا مالک کون ہوگا مدرسہ یا مہتمم؟

    جواب نمبر: 175521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 404-383/M=05/1441

    واقف کی شرط معتبر ہوتی ہے بشرطیکہ وہ خلاف شرع نہ ہو صورت مسئولہ میں اگر صاحب زمین (واقف) نے زمین کو مدرسہ کے لئے وقف کرتے وقت اِس کی صراحت کردی تھی کہ زمین کے تمام درختوں اور پوکھری کی آمدنی، مدرسہ کے ذمہ دار کے لئے ہوگی تو یہ تخصیص درست ہے اور حسب شرط ان کی آمدنی کا مالک، مدرسہ کے ذمہ دار (مہتمم) ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند