• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 174775

    عنوان: مسجد کا مکان مدرسے کے طور پر استعمال کرنا

    سوال: مسجد سے ملحق مسجد کی حدود میں کرائے کے کوارٹر ہیں جن سے کرایہ آتا ہے اب لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اس جگہ کو اگر لیا جائے جس میں علاقے ہی کی بچیوں کو تعلیم دی جانی ہو اور انہیں عالمات بنانا ہو تو کیا یہ جگہ مدرسے کو بغیر کرایہ کے دی جا سکتی ہے ؟ کیا مسجد کا اس مدرسے سے کرایہ لینا درست ہے ؟ بہتر صورت کیا ہے کرایہ لیا جائے مدرسے سے یا نہیں کیونکہ مدرسے کی اپنی آمدنی نہیں ؟

    جواب نمبر: 174775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:161-112/sn=3/1441

    مسجد اور مدرسہ دونوں مستقل جہت وقف ہیں؛ اس لیے مسجد کا مکان ضروریات مدرسہ کے لیے بلا کرایہ استعمال کرنا درست نہیں ہے، صورت مسئولہ میں اگر مدرسہ والے مسجد کا مکان لیتے ہیں تو ان پر متعارف کرایہ ادا کرنا ضروری ہے ۔

    .....قالوا مراعاة غرض الواقفین واجبة .(رد المحتار علی الدر المختار6/665،ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند