• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 173884

    عنوان: قبرستان میں قبروں كے درمیان مسجد تعمیر كرنا؟

    سوال: (۱) کیا قبرستان میں قبروں کے درمیان مسجد تعمیر کی جاسکتی ہے؟ (۲) کیا ایسے قبرستان میں کسی کی بنا اجازت کے مسجد کی تعمیر کی جاسکتی ہے جو قبرستان مشترکہ ہو اور مسلمانوں کے سبھی فرقے اس میں اپنے مردے دفن کرتے ہیں؟ (۳) کیا ایسی مسجد کی تعمیر صحیح ہوجائے گی ج سے مسلمانوں میں آپسی اختلاف ہو جب کہ پہلے سے ہی اس ایریا میں اور مسجد موجود ہو؟ براہ کرم، ہماری اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:232-218/L=3/1441

    اگر تینوں سوالات ایسے قبرستان میں مسجد تعمیر کرنے کے سلسلے میں ہیں جس میں تدفین کا سلسلہ جاری ہے تو چونکہ قبرستان تدفین موتی کے لیے وقف ہوتا ہے اور وقف کردہ چیز میں واقف کے منشا اور غرض کی رعایت ضروری ہے، لہٰذا ایسے قبرستان میں مسجد کی تعمیر جائز نہیں اور ویسے بھی جب قریب میں مسجد موجود ہے تو بلا ضرورت دوسری مسجد کی تعمیر مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند