• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 173865

    عنوان: صرف جمعہ پڑھنے والے كو مسجد كی ذمہ داری دینا؟

    سوال: کیا صرف جمعہ کے دن مسجد آنے والوں کو کسی مسجد کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ؟یا مسجد کمیٹی میں کسی پوسٹ پر اسے رکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 173865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 173-131/H=02/1441

    اگر باقی ایام میں بقیہ نمازیں کسی دوسری مسجد میں اداء کرتے ہیں اور جمعہ پڑھنے کسی خاص مسجد میں آتے ہیں اور ارباب حل و عقد کوئی عہدہ دینا مناسب سمجھتے ہیں تو شرعاً کچھ حرج نہیں اگر یہ مراد ہے کہ وہ شخص علاوہ جمعہ کے کوئی دوسری نماز پڑھتا ہی نہیں اور یہ بات محض سنی سنائی نہیں بلکہ تحقیقی ہے اور حقیقت الامر ایسا ہی ہے تو ایسے شخص کو دینی منصب سپرد کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند