• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172818

    عنوان: موقوفہ قبرستان كو فروخت كركے دوسری جگہ قبرستان كے لیے زمین لینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک قبرستان تھا ہے جو کہ تقریباً 20سال سے ویران ہے ابتک 20 سال سے کوئی مردہ دفن نہیں ہوا ہے اب وہاں پر کوئی ابادی نہیں ہے وہاں سے مسلمان دوسری جگہ چلے گئے ہیں اب وہاں پر ہندوں کی آبادی ہے تو کیا اس زمین کو بیچ کر دوسری جگہ قبرستان کی زمین لے سکتا ہے ۲ یا اس رقم کو کار خیر میں خرچ کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 172818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 933-1132/D=12/1440

    اگر قبرستان موقوفہ ہے تو اسے فروخت کرنا جائز نہیں۔ اس کی چہار دیواری کرکے محفوظ کر دیا جائے۔ قال فی الشامی: فاذا تم لزم لا یملک ولا یملک ولا یعار ولا یرہن ۔ (شامی: ۳/۴۰۲)

    اگر اس طرح بھی زمین کے ضائع ہونے کا ڈر ہو تو پھر اسے فروخت کرکے قبرستان ہی کے لئے دوسری جگہ زمین خرید لی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند