• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172747

    عنوان: مسجد كی موقوفہ زمین كمپنی كو راستہ كے لیے دینا؟

    سوال: امید ہے مزاج گرامی بخیر وعافیت ہوں گے ، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے دادا نے ایک زمین ہمارے گاؤں دامت کی مسجد کے لیے وقف کیے تھے جو کہ آج تک کسی بنا پر مسجد کے نام نہ ہوسکی، دادا کا انتقال ہوا اور اس کے بعد میرے والد اور چچا کا بھی انتقال ہو چکا ہے اور اب وہ زمین ہمارے قبضے میں ہے ہم کئی مرتبہ مسجد کے رجسٹر ذمہ داران کے پاس مسجد کی افادیت کے خاطر زمین کو اس کے خاطر دینے گئے لیکن ان لوگوں نے اس پر کوئی خاطر خواہ دھیان نہیں دیا اس کے بعد ابھی مسجد کی دوسری نامزد کمیٹی کے پاس جا کر بھی اپنا مدعا پیش کیا لیکن ان حضرات کی طرف سے بھی کوئی تحریک نہیں ہو رہی ہے اب مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ وقف شدہ زمین سے پہلے اور بعد کی جگہ ایک کمپنی کی ہے اگر مذکورہ وقف کی زمین سے کمپنی کے پروجیکٹ کے لئے ہم راستہ دیتے ہیں تو اس سے مسجد کا بڑا فائدہ ہوگا اور اس سے مسجد کی آمدنی ہوگی اس طور پر کہ راستے کی قیمت کا پیسہ مسجد کو آئے گا اور دوسرا یہ کہ خود مسجد کے لیے وقف کی زمین کو کمپنی کے زمین سے راستہ مل جائے گا۔ نیز مذکورہ راستے کے پیسے سے دامت گاوں کی مسجد کی دیگر زمین جو اب تک مسجد کے نام سرکاری کاغذات کے اعتبار سے نہیں ہو پائی ہیں اس میں خرچ کر کے مسجد کے قبضے میں لی جاسکتی ہے اور ذمہ داران مسجد اس پر کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں تو ہم وارثین مرحومین مسجد کی افادیت کے خاطر اس طرح کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اور شرعی اعتبار سے یہ کام کرنا ہم لوگوں کے لیے سہی اور درست ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائے ۔

    جواب نمبر: 172747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1304-205T/B=01/1441

      جو کچھ آپ کریں مسجد کے متولی اور مسجد کی کمیٹی کے مشورہ کے بعد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند