• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172743

    عنوان: ایک وقف کی چیز دوسرے وقف میں دینا جائز نہیں

    سوال: کیا فرماتے ہیں کہ اگر مدرسہ میں ایک خالی جگہ پر قبرستان بنا لیں، وہاں کوہی کام نہیں ہوتا خالی جگہ ہے ، مدرسہ کی جگہ 5.ایکڑ ہے ، اور قبرستان کی جو جگہ مقرر کرنا چاہ رہیں ہیں۔ اپ بتا دیں کر سکتے ہیں یا نہیں اور یہ قبرستان صرف مدرسہ والوں کے لیے ہیں. رفاہ عامہ کے لیے نہیں ہیں۔

    جواب نمبر: 172743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1302-1116/B=01/1441

    مدرسہ کا وقف علیحدہ ہوتا ہے قبرستان کا وقف علیحدہ ہوتا ہے، ایک وقف کی چیز دوسرے وقف میں دینا جائز نہیں۔ آپ اس خالی جگہ میں کھیتی کرکے مدرسہ کے لئے آمدنی کا ذریعہ پیدا کریں۔ نیز فقہاء کا ایک اصول ہے کہ جو چیز جس مقصد کے لئے وقف کی گئی ہے اس کو اُس مقصد میں استعمال کرنا چاہئے۔ مدرسہ کے لئے جتنی زمین وقف ہے اس کو مدرسہ کے مقاصد میں ہی استعمال کرنی چاہئے، قبرستان کے لئے دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند