• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172228

    عنوان: اے سی کی ٹھنڈک محفوظ کرنے کے لئے دروازے بند کرنا

    سوال: ہمارے یہاں پر مسجد میں جب جماعت ہوتی ہے اس وقت مسجد کے اندورنی حصے کے دروازے بند کرتے ہیں تاکہ اے سی کی ٹھنڈک کم نہ ہو، جب کہ جو مقتدی باہر کی صف میں ہوتے ہیں وہاں مائک بھی نہیں چل رہا ہوتاہے، ہمارے یہاں کے کچھ علما تو کہہ رہے ہیں یہ عمل مکروہ ہے، کچھ کا قول ہے کہ درست ہے، کیا اس طرح سبھی دروازے بند کرنا جماعت کے دوران درست ہے؟ آپ سے گذارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1286-1069/H=11/1440

    بہتر یہ ہے کہ کم از کم ایک دروازہ کھلا رہے تاکہ باہر کے نمازیوں پر انتقالات کے اشتباہ کا اندیشہ نہ رہے اور کھلے ہوئے دروازہ میں موٹی پلاسٹک ڈال دیں تو اندر والی اے سی کی ٹھنڈک بھی محفوظ رہے گی، اور سب دروازوں کو کھول کر موٹی پلاسٹک ڈال لیں تو اور زیادہ بہتر صورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند