• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172030

    عنوان: (۱) کیا بیت الخلا مسجد کے مصالح میں داخل ہے؟ (۲) کیا مسجد کی تعمیر کے نام سے کیا گیا چندہ، بیت الخلا وغیرہ کی تعمیر میں لگ سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین درج ذیل مسٴلہ کے بارے میں جواب مرحمت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں؟ ا۔ کیا بیت الخلا مصالح مسجد میں ہے؟ ب۔ مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ کے وقت بیت الخلا کی صراحت کرنا ضروری ہے، یا چندہ برائے تعمیر مسجد کا اعلان کر دینا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 172030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:985-848/N=12/1440

    (۱): جی ہاں! دور حاضر میں نمازیوں کے لیے بیت الخلا مصالح مسجد میں سے ہے۔

    (۲): مسجد کی تعمیر کے لیے چندے کے وقت بیت الخلا کی صراحت ضروری نہیں۔ اور مسجد کی تعمیر کے لیے جو چندہ کیا گیا، وہ اصل مسجد کے بعد متعلقات مسجد : وضو خانہ، استنجا خانہ اور بیت الخلاء وغیرہ کی تعمیر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر صراحت کردی جائے تو احوط وبہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند