• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 170742

    عنوان: مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ حاصل کرنا

    سوال: مفتی صاحب ہمارے محلے کی مسجد نمازیوں کی تعداد کے مطابق بہت چھوٹی ہے ۔ ہر جمعے کی نماز میں اکثر نمازی مسجد سے باہر کھڑے رہتے ہیں۔ اس لئے مسجد سے ملحق دو عدد گھر ہم نے خرید لیے ہیں اور وقتِ مقررہ پر ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ رم کی کمی کے باعث ہم چاہتے ہیں کہ جو گھر ہم نے مسجد کیلئے خریدے ہیں اُس میں حکومت کی جانب سے گیس کے تین عدد میٹر لگائے گئے ہیں۔ جن کو ہم نے منقطع کرنا پڑے گا۔ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے مزید گیس کنکشن دینے پر عارضی طور پابندی لگی ہوئی ہے۔ اب ہمارا آپ حضرات سے مندرجہ ذیل سوالات ہیں۔ پہلا سوال کیا ہم یہ گیس کے میٹر مسجد کی جانب سے محلے کے کسی فرد پر فروخت کرسکتے ہیں؟ جبکہ یہ میٹر حکومت کی جانب ہے۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کی قیمت مسجد کی جانب ہم خود مقرر کرسکتے ہیں؟ جبکہ یہ میٹر حکومت کی جانب سے ہے۔ جواب جلدی ارسال فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 999-830/B=10/1440

    (۱) جس مسجد کا گیس میٹر حکومت کی ملکیت ہے تو ہمیں حکومت کی چیز محلہ کے کسی فرد کے ہاتھ فروخت کرنے کا حق حاصل نہیں، یہ قانونی جرم ہے۔

    (۲) گیس میٹر کی قیمت بھی ہمیں اپنی طرف سے مقرر کرنے کا حق حاصل نہیں۔ میٹر حکومت کا ہے ہم اس کی قیمت کیونکر مقرر کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند