• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 170648

    عنوان: مسجد کے لیے مشترکہ خریدی گئی چیز کے ذاتی استعمال کی شرعی حیثیت

    سوال: بکر نے مسجد کے امور کے لیے پرنٹر لیا اور یہ نیت کی کہ گھر کا کام بھی کر لوں گا اور مسجد کا کام بھی کروں گا، اس سلسلے میں کچھ رقم مثلا اس کے پیپر وغیرہ، بجلی کا بل، اس کی دیکھ بھال اور مرمت اور اس پرنٹر کی سیاہی وغیرہ بکر نے اپنے ذمے لی،جبکہ کمپیوٹر بکر کا ذاتی ہے جس کے ساتھ اس پرنٹر کو لگانا ہے ۔ جبکہ مسجد کے لیے پرنٹر خریدنے کی رقم زید نے دی۔ اب سوال یہ ہے، کیا بکر گھریلو ضرورت کے لیے پرنٹر استعمال کر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 170648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 899-759/D=10/1440

    مسجد کا پرنٹر اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں بکر جس طریقہ پر مسجد کا پرنٹر استعمال کر رہا ہے یا کرنا چاہ رہا ہے مثلاً پیپر بجلی کا بل مرمت پرنٹر کی سیاہی کمپیوٹر یہ سب کچھ بکر کا ہوگا جس سے بکر اپنا کام پورا کرے گا تو پھر مسجد کو پرنٹر استعمال ہونے کا بدل کیا ملے گا؟ پرنٹر کے متولی اور بکر کے درمیان کیا معاملہ طے ہوا۔

    (۲) زید نے رقم جب پرنٹر خریدنے کے لئے دی تو اس کے ذہن میں کیا معاملہ تھا صرف پرنٹر مسجد میں کس طرح استعمال ہو سکے گا اور مسجد کو اس کی ضرورت ہے بھی کہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند