• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 170621

    عنوان: مسجد کی زمین پر رہنے والے کا مسجد کو کرایہ نہ دینا؟

    سوال: مسجد کی زمین پر رہنے والے کا مسجد کو کرایہ نہ دینا، اس بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 170621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:808-693/sd=10/1440

    کسی شخص کا مسجد کی زمین کرایہ کے بغیر اپنے ذاتی استعمال میں لانا خواہ متولی کی اجازت سے ہو یا اجازت کے بغیر؛ اس کا حکم واضح ہے کہ ناجائز و حرام ہے؛ لیکن سوال مجمل ہے، مسجد کی زمین پر کرایہ کے بغیر کون رہتا ہے ؟ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند