India

سوال # 169703

کیا عیدگاہ میں بچوں کا کھیلنا جائز ہے؟ کیا خواتین عیدگاہ میں داخل ہوسکتی ہیں؟ کیا عیدگاہ اور مسجد کا درجہ ایک ہے؟

Published on: Apr 2, 2019

جواب # 169703

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 727-604/D=07/1440



(۱) بچوں کا عیدگاہ میں کھیلنا درست نہیں؛ کیونکہ یہ غرضِ واقف کے خلاف ہے۔



(۲) انہیں وہاں جانے کی کیا ضرورت ہے؟ وضاحت کے بعد سوال دوبارہ ارسال کریں۔



(۳) عیدگاہ صرف جواز اقتدا کے حق میں مسجد کے حکم میں ہے، بقیہ امور میں مسجد کے حکم میں نہیں جیسا کہ بحالت جنابت مسجد میں داخل ہونا ممنوع ہے لیکن عیدگاہ میں ممنوع نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات