• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 168261

    عنوان: جمعہ كے عمومی چندہ سے كیا امام كو تنخواہ دی جاسكتی ہے؟

    سوال: کیا جمعہ کی عمومی رقم میں سے مسجد کے امام کو تنخواہ دے سکتے ہیں ؟ جواب عنایت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 168261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 458-383/D=05/1440

    مسجد کے لئے جو چندہ ہوتا ہے خواہ وہ عمومی انداز پر ہو اور جمعہ کے دن ہو یا کسی اور طریقے پر ہو وہ مسجد کی ضروریات اور اخراجات پورا کرنے کے لئے ہوتا ہے امام کا تقرر اور اس کی تنخواہ کا بندوبست کرنا مسجد کی اہم اور اولین ضروریات میں داخل ہے پس اس چندے کی رقم سے امام کو تنخواہ بلاکراہت دی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند