عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 166503
جواب نمبر: 16650301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 261-218/H=2/1440
جی ہاں عورت بھی متولیہ ہوسکتی ہے، بہ شرط کہ وہ امانت دار ہو، اور اپنے نائب کے ذریعے وقف اور مصالح وقف کی نگرانی کراسکے۔ قال في الإسعاف: لا یولي إلا أمین قادر بنفسہ أو بنائبہ لأن الولایة مقیدة بشرط النظر ،․․․․․․․ ویستوی فیہ الذکر والأنثی وکذا الأعمی والبصیر (کتاب الوقف مطلب في شروط المتولی، رد المحتار: ۵/۵۷۸، ط: زکریا دیوبند) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا مدرسہ میں مدرس اپنی تلاوت کرسکتا ہے یا وہ مدرسہ کے درس کے وقت میں ایسی کتاب پڑھ سکتا ہے جو کہ مدرسہ سے متعلق نہیں ہے؟ (۲)اکثر نمازوں میں امام امامت کے دوران مسنون سورت کی تلاوت نہیں کرتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟
3198 مناظرمسجد کے صدر کی کیا ذمہ داری ہے ؟خاص طور سے جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے، مسجد کے صدر کوکیا کرنا چاہیے؟ براہ کرم تفصیل ارسال کریں۔
4595 مناظرکیا
فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے شہرسرگودھا میں ایک پلازہ بنایا گیا ہے
جس کے دوسرے فلور میں مسجد بنائی گئی ہے۔اوراس مسجد میں گزشتہ دو سال سے نمازیں اور جمعہ بھی ادا کیا
جارہا ہے،اور لوگوں کی
کثیر تعداد اس مسجد میں نمازیں اور جمعہ پڑھنے کے لئے آتی ہے ،نمازیوں کی کثرت اور مسجد کی
تنگی کی وجہ سے اسی مسجد کے اوپر ایک اور وسیع و عریض مسجد تعمیر کی جا رہی ہے،اس ضمن میں یہ بات یاد رہے کہ
پلازے کے نقشے میں مسجد
شروع سے ہی موجود تھی،اور مالکان پلازہ کی نیت وقف ہی کی تھی۔مذکورہ بالا مسجد کے بارے میں
یہاں کے بعض مقتدی حضرات کا کہنا ہے کہ یہ مسجد نہ تو مسجد شرعی ہے اور اس میں نماز بھی مکروہ ہے،جس کی
وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا
ہیں ۔اس تفصیل کے بعد مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔ ۱:شرعا
مسجد کی تعریف کیا ہے؟ ۲: مسجد
ہونے میں نیت کا اعتبار کب ہو گا؟ عمارت کے نقشے کے وقت سے یا مسجد کی تعمیر کے وقت
سے؟دونوں صورتوں میں عمارت کے نیچے دوکانوں اور دفاتر کا کیا حکم ہو گا؟ ۳:کیا
یہ مسئلہ اجتھادی مسائل میں سے نہیں ؟.......
مسجد کی عمارت میں دوقبریں ہیں ان کے اوپر صاف شفاف پردہ ہے۔ کیاشرعی اعتبار سے اس مسجد میں نماز کا ادا کرنا جائز ہے؟ قبریں کس طرح بنانا چاہیے؟
2655 مناظرایک زیر تعمیر مسجد ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایسے پتھر جن پر قرآن کریم کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی ہیں ان کامسجد میں لگانا جائز ہے؟
3368 مناظرمدرسہ کی زمین کی آمدنی عصری تعلیم پر خرچ کرنا؟
7920 مناظر