• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 165854

    عنوان: كیا پرانے قبرستان صاف کر کے دوسری ضرورت کے کام میں لاسکتے ہیں؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ پرانے قبرستان صاف کر کے دوسری ضرورت کے کام میں لاسکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 184-173/B=2/1440

    جو موقوفہ قبرستان بیکار ہو جائے یعنی وہاں مردوں کا دفن کرنا متروک ہو جائے اور آئندہ کے لئے واقعی خطرہ ہو کہ قبرستان کی زمین پر لوگ ناجائز قبضہ کرلیں گے تو ایسے قدیم قبرستان کو صاف کرکے وہاں مسجد بنانا یا دینی مدرسہ بنانا جائز ہے تاکہ واقف کو ثواب ملتا رہے۔ اپنی ذات خاص کے لئے اس میں رہائشی مکان بنانا یا دوکان بنانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند