• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 165214

    عنوان: زمین خریدنے كے بعد معلوم ہوا كہ وہ قبرستان كی زمین ہے‏

    سوال: میں نے ایک زمین ایک مسلم بھائی سے خریدی تھی اور اس پر تعمیر بھی کرا لیا ہے۔ اب مجھے پتا چلا کہ وہ زمین سرکاری پیپر میں قبرستان کے نام درج ہے، کیا میں اس زمین پر دکان اور مکان بنا کر بیچ سکتا ہوں؟ اس زمین پر کوئی قبر نہیں ہے اور لوگوں نے مکان اور دکان بنا رکھے ہیں۔

    جواب نمبر: 165214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:41-105/L=2/1440

    اگر واقعی وہ زمین قبرستان کی ہے تو چونکہ وقف کی بیع باطل ہے ؛اس میں بیع کا نفاذ نہیں ہوتا ؛اس لیے اس زمین پر دوکان یا مکان بناکر بیچنا درست نہیں،آپ اس بیع کو ختم کرکے رقم واپس لے لیں اور جو کچھ تعمیر کرا رکھا ہے اس کو منہدم کرکے ملبہ کو اپنے استعمال میں لائیں،یہ آپ سے غلطی ہوئی کہ آپ نے بلا تحقیق زمین خرید لی ،اور بائع پر ضروری ہے کہ اس زمین کو قبرستان کی کمیٹی کے حوالہ کردے ،اس کے لیے اس زمین کو فروخت کرنا جائز نہیں۔قال فی الہدایة: واذاصح الوقف لم یجز بیعہ ولا تملیکہ․(الہدایہ:۲/۶۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند