• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 164592

    عنوان: دو بارہ وقف کر دیا تو کیا حکم ہے ؟

    سوال: جناب مفتی صاحب آپ کے سوال نمبر ۳۸۴۰۶ میں دیکھا کہ مسجد کے وقف کی زمین دوبارہ وقف نہیں کرسکتے ۔ لیکن اگر کسی نے مسجد کی وقف کی زمین کو سرکاری مدرسہ میں وقف کردیا اور وہاں پر سرکاری مدرسہ بھی قائم کردیا تو اس صورت میں کیا حکم ہے جبکہ سرکار کو دینے والے ایک مفتی صاحب ہیں ۔ جتنی جلدی ممکن ہو جواب سے نوازیں خیرا۔

    جواب نمبر: 164592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1343-1132/B=1/1440

    صورت مسئولہ میں مفتی صاحب کے لیے بھی جائز نہیں کہ مسجد کے لیے وقف شدہ زمین کو کسی سرکاری مدرسے کے لیے وقف کردیں ؛ کیوں کہ وقف کے بعد شئ موقوف واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ کی ملکیت میں چلی جاتی ہے پھر اس میں کوئی تغیر وتبدل جائز نہیں۔ وعندہما ہو حبسہا علی حکم ملک اللہ تعالی وصرف منفعتہا علی من أحبّ ولو غنیًّا فیلزم فلا یجوز لہ إبطالہ، ولا یورث عنہ وعلیہ الفتوی․ (درمختار: ۶/ ۵۲۱، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند