• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 162625

    عنوان: كیا مجبوری کی حالت میں امام سے پہلے رکوع سجدہ کرکے نماز ختم کرسکتے ہیں؟

    سوال: میرے چھوٹے بچے ہیں، میں تراویح پڑھنے کسی کے گھر گیا تھا، دورانِ نماز میرا دو سالہ بیٹا ہال کے باہر چلا گیا تو میں تراویح کی دوسری رکعات فوراً پوری کرکے بچے کو لینے چلا گیا، اور بھی دیگر رکعتوں میں بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑا، بچہ پانی سے کھیلنے لگا، تو کیا ایسی مجبوری کی حالت میں امام سے پہلے رکوع سجدہ کرکے نماز ختم کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں! تو اب مجھے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 162625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1295-1174/L=11/1439

    بالکل چھوٹے بچوں کو نماز میں اپنے ساتھ نہیں لانا چاہیے بسا اوقات وہ تلویث کا باعث اور دوسروں کی نماز کے فساد کا سبب بنتا ہے ، جہاں تک نفسِ مسئلہ کا تعلق ہے تو اگر آپ نے ازخود امام سے پہلے رکوع وغیرہ کرکے نماز پوری کرلی تو وہ نماز درست نہیں ہوئی ایسی نماز کا اعادہ ضروری ہے ، اعادہ نہ کرنے کی صورت میں توبہ واستغفار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند