• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159187

    عنوان: جہاں سے ہائی ٹینشن بجلی کے تار گذرے ہوں، وہاں مسجد بنانے کا حکم

    سوال: کیا ایسی جگہ جہاں سے ہائی ٹینشن بجلی کے تار گذرے ہیں اس کے نیچے بلڈنگ بنانا غیر قانونی ہے، اس جگہ مسجد تعمیر کرنا کیسا ہے؟ اور جب کہ صاحب مالک مسجد کو جگہ وقف کرنے سے پہلے الیکٹرک بورڈ سے بجلی کے تار اس جگہ سے گذارنے کے پیسے لے کر معاہدہ بھی کرچکا ہے۔ اور اب ایسی جگہ جہاں جان کا خطرہ ہو نماز کے لیے جانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 159187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 613-507/N=6/1439

    جہاں سے ہائی ٹینشن بجلی کے تار گذرے ہوں، جب اس کے نیچے بلڈنگ بنانا غیر قانونی ہے تو مسجد بنانا بھی غیر قانونی ہوگا، پس ایسی صورت میں مالک زمین کو چاہیے کہ پہلے وہ متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرکے تار ہٹوائے یا ان کی منظوری ختم کرائے ، اس کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرائے ؛ تاکہ مسجد کو کسی طرح کا خطرہ نہ ہو اور لوگ بلا خوف وخطر مسجد آکر نماز باجماعت ادا کرسکیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند