• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 157662

    عنوان: ایك مسجد كا چندہ دوسری مسجد میں لگانا

    سوال: کسی مسجد کے لئے کیا گیا چندہ اس مسجد میں ضرورت نہ ہونے پر کیا کسی دوسری مسجد میں جہاں رکھ رکھاؤ کی اشد ضرورت ہے ، لگایا جا سکتا ہے ؟ براہ کرم، قران و حدیث کی روشنی میں بتانے کی زحمت کریں۔

    جواب نمبر: 157662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:339-299/M=4/1439

    جس مسجد کے لیے چندہ کیا گیا ہے اگر اس مسجد میں فی الحال ضرورت نہیں ہے تو آئندہ کی ضرورت کے لیے اس چندے کو محفوظ رکھا جائے، ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں لگانا غرضِ مُعطی کے خلاف ہے اس لیے یہ درست نہیں، اگر دوسری مسجد کو ضرورت ہے تو اس کے لیے الگ سے چندہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند