• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 157533

    عنوان: ایك مسجد كا چندہ دوسری مسجد میں استعمال كرنا؟

    سوال: کسی مسجد کے لئے کیا گیا چندہ اس مسجد میں ضرورت نہ ہونے پر کیا کسی دوسری مسجد میں جہاں رکھ رکھاؤ کی اشد ضرورت ہے لگایا جا سکتا ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتانے کی زحمت کریں۔

    جواب نمبر: 157533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:903-735/sd=7/1439

    جس مسجد کے لیے چندہ کیا گیا ہے ، اگر فی الحال اور آئندہ اُس مسجد میں چندہ کی رقم کی ضرورت نہیں ہے ، تو ایسی صورت میں قریب کی دوسری مسجد جہاں ضرورت ہو ،چندہ کی رقم صرف کرنے کی گنجائش ہے ؛ لیکن اگر آئندہ مسجد کو ضرورت در پیش ہو، تو پھر چندہ کی رقم حفاظت سے رکھی جائے اور اُسی مسجد میں بوقت ضرورت رقم صرف کی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند