• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 157308

    عنوان: كیا مسجد میں تیسری كلاس سے بارہویں تك اسكول چلایا جاسكتا ہے ؟

    سوال: مسجد میں اسکول چلتا ہے، جس میں لڑکیاں بھی پڑھتی ہیں، اور غیر مسلم عورت اور مرد استاذ بھی ہیں۔ اسکول تیسری کلاس سے بارہویں تک ہے۔ اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ مسجد میں اسکول چلایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ اسی حصے میں نماز کے وقت میں نماز بھی ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 157308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:430-476/B=5/1439

    مسجد اللہ کا گھر ہے اور ہماری مقدس عبادت گاہ ہے۔ یہ اللہ کا ذکر کرنے اور پنجوقتہ نماز پڑھنے کے لیے بنائی گئی ہے، اس میں شور وغل کرنا، کھانا، پینا، سونا، اس میں بیٹھ کر صنعت حرفت کرنا، اس جگہ کو کمائی کا ذریعہ بنانا، ممنوع ہے۔ مسجد کا ادب واحترام کرنا ضروری ہے، مسجد شرعی میں دنیاوی تعلیم کے لیے اسکول چلانا جائز نہیں۔ کوئی اور عمارت کرایہ پر لے کر اس میں اسکول چلانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند