• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 154785

    عنوان: فاونڈیشن کی رقم سے فاؤنڈیشن كو رجسٹرد کرانا؟

    سوال: ہم 9 لوگ ایک امدا فاونڈیشن کے نام سے تنظیم چلاتے ہیں، اس تنظیم کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے کچھ رقم کی ضرورت ہے ، اس لیے کیا ہم لوگ اس فاونڈیشن کے رقم سے رجسٹری کرا سکتے ہیں کیا؟جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 154785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1429-1397/sn=1/1439

    ”تنظیم“ کو رجسٹرڈ کرنے کے ضروری اخراجات ”تنظیم“ (فاوٴنڈیشن) کی رقم سے پورے کرسکتے ہیں؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ زکات یا صدقاتِ واجبہ کی رقم اس میں صرف کرنا جائز نہ ہوگا، صرف امداد وعطیہ کی رقم صرف کرنے کی گنجائش ہے؛ لیکن بہرصورت بہتر یہ ہے کہ آپ لوگ اصحابِ خیر سے خصوصیت کے ساتھ اس مد (رجسٹرڈ کرانے) کے لیے چندہ حاصل کرلیں، پھر وہ رقم اس کام میں صرف کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند