• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 154674

    عنوان: مزار كی زیر ملكیت چیزیں مسجد میں استعمال كرنا؟

    سوال: کیا فرماتے علما ء دین وشرح متین مسلہ ذیل کی بارے میں۔ گاؤں میں ایک نا معلوم بزرگ کی مزار ہے جس پر با قاعدہ سالانہ عرس وغیرہ ہوتا ہے اور مزار کی باضابطہ ایک کمیٹی بھی ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ مزار کی زیر ملکیت کچھ تعمیراتی میٹریل (اینٹ،گٹی،بالو وغیرہ)ضرورت ختم ہو نے پر اسی گاؤں کی ایک مسجد کے لیے استعمال کیا جانا زیر غور ہے ۔آپ تحریر فرمائیں کہ ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:408-367/M=4/1439

    صورت مسئولہ میں مذکورہ مزار کی بچی ہوئی تعمیراتی چیزیں (اینٹ، بالو وغیرہ) اسی گاوٴں کی ضرورت مسجد میں استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند